حیدرآباد۔26۔فروری(اعتماد نیوز)ریاستی کانگریس امور کے انچارج دگ وجئے سنگھ
نے آج کہا کہ بہت جلد علیحدہ تلنگانہ ریاست کا اعلامیہ جاری کیا
جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کے ضم سے متعلق مزید بات چیت کی ضرورت
ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس
پچھلے 10سالوں میں اپنے کئے گئے وعدوں کو وفا
میں بدلنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ کانگریس کے صدر و نائب صدر سونیا گاندھی اور
راہول گاندھی سیما آندھرا اور تلنگانہ میں جلسہ عام سے مخاطب ہونگے۔اور
دونوں علاقوں میں کانگریس مزید ترقی کے لئے اقدامات کریگی۔